AhnafMedia

جماعت المسلمین کے عقائد ونظریات کا تحقیقی جائزہ

Rate this item
(4 votes)

جماعت المسلمین کے عقائد ونظریات کاتحقیقی جائزہ

مولانارضوان عزیز

سابقہ شمارے میں تزکیہ نفس کے ان دشمنوں کی اخلاقی پستی کی ایک مثال ذکرکی گئی تھی کہ لوگ جب خدا کی حرام کردہ چیزوں کواپنے لیے حلال کرلیں کاغذی جماعتوںکے کاغذی امراء جب شریعت کو مذاق بنا کر رکھ دیں توپھردینِ اسلام کااللہ ہی حافظ ہے ۔ایک شادی شدہ عورت کے ساتھ نئی شادی رچا لیناجبکہ نہ اسے طلاق دی گئی ہواور نہ اس نے خلع کیاہو یہ شریعت اسلامیہ نے کب جائز رکھاہے؟ مسعود احمد Bsc نے یہاں تک لکھاہے کہ علماء اورمشائخ کے فتوئوں قیاسات اجتہادات اور آرا کو شریعت کا درجہ دینا شرک ہے۔

تو اشتیاق احمد صاحب کے اجتہاد کوشریعت قراردینے والے مسعودی مشرک نہ ہوئے؟

بلکہ مزے کی بات تویہ ہے کہ’’ سمیرا‘‘نامی لڑکی جس سے امام مسلمین(نام نہاد)اشتیاق احمد ناجائز ازدواجی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع سے معلوم ہواکہ اس لڑکی کے بھائی شاہد علی اشتیاق احمد امیر جماعت کاوکیل ہے اس کی طرف سے مناظرے کرتاہے یعنی مسعودیوں میں ضمیر اور غیرت نام کی کوئی چیز نہیں۔ لہذا جو چیز ان کی عیاشی اورآوارہ گردی کے راستے میں رکاوٹ بنے ،چاہے وہ فقہ ہویاتصوف۔ علماء ہو ںیا مشائخ سب کوبیک جنبش قلم کافرومشرک لکھ کرفیصلہ سنادیتے ہیں۔اب آئیے تحلیل وتحریم کوخالص حکم خداوندی قراردینے والے کی کم عقلی کاایک اور شاہکار ملاحظہ کریں۔

مسعود احمد اپنے نامسعود قلم سے لکھتاہے :’’مسجد حرام ،بیت المقدس اورمسجد نبوی کے علاوہ کسی اور مقام کی زیارت کے لیے سفرکرناحرام ہے۔‘‘

ابھی توآنکھوں میں ہی ہوئے ہیں دیے روشن

سینے میں ہے دل توچراغاں اوربھی ہوں گے

امت مسلمہ جوشروع سے آج تک روضہ اقدس e کی زیارت کیلیے سفر کرتی رہی ہے وہ سب معاذ اللہ حرام کی مرتکب رہی ہے ۔حالانکہ کئی ایک احادیث مبار کہ روضہ اقدس کی زیارت کی فضیلت میں مذکورہیں ۔ مگر یک چشمِ گُل کی طرح انہیںایک سائیڈ نظر آتی ہے دوسری سے قصداً اپنی آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ قصداًیاجہالتاً۔

اب احادیث رسول اللہe کی طرف:

۱: عن عبداللہ بن عمر قال قال رسول اللہe من جاء نی زائرا لایعملہ حاجۃ الا زیارتی کان حقا علی ان اکون لہ شفیعا یوم القیامۃ۔

یعنی آپ eنے فرمایا:’’ جو صرف میری زیارت کی نیت سے سفرکرنے آیامجھ پراس کاحق ہے کہ قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں۔‘‘ جب کہ مسعود ان تین مقامات کے علاوہ زیارت کے لیے جانے کوحرام قراردیتے ہیںاور نبی کریم e کے مقابلے میں شریعت سازی کررہے ہیں۔

۲: عن ابن عمرw قال قال رسول اللہe یقول من زارقبراوقال من زارنی کنت لہ شفیعا اوشہیدا ومن مات فی احد الحرمین بعثہ اللہ من آمنین یوم القیامۃ

حضرت عبداللہ بن عمرw فرماتے ہیں: ’’ نبی اقدسe نے فرمایاجس نے میری قبرکی زیارت کی، میں قیامت کے دن اس کی شفارش کروں گا،یاگواہی دوں گااور جس کی موت مکہ یامدینہ میں آئی وہ قیامت کے دن امن سے رہے گا۔‘‘

اسی طرح اوربھی بہت ساری احادیث ہیں جوروضہ اقدس e کی زیارت کی نیت سے سفر کرنے کے استحباب پردلالت کرتی ہیں مگر جن کے دل پتھر کے اورتانبے کے دماغ ہوں ان پراحادیث مبارکہ اور اجماع امت کاکیااثر؟؟؟وہ توتماشہ دکھانے والی پتلیوں کی طرح غیروں کے اشاروں پر جدید تحقیق کاہتھیار لے کرامت کے عقائد ونظریات کی بیخ کنی کرتے ہیں۔ کبھی تحقیق سند کے نام پر انکار حدیث، کبھی کسی نام پرکبھی کسی نام پر۔ باہم یہ سب ایک ہی ہیںصرف لیبل بدل بدل کراپنی پٹاری سے ایک ہی سانپ نکالتے رہتے ہیں اور وہ سانپ ہے ’’فرقہ واریت اوراسلاف بیزاری‘‘ کاسانپ ۔روضہ اقدسe کی زیارت کے لیے سفر کرنے پر علماء نے اجماع نقل کیاہے۔

اجمع المسلمون علی استحباب زیارۃ القبورکماحکاہ النووی واوجبھا الظاہریۃ فزیارۃe مطلوبۃ بالعموم والخصوص لما سبق ولان زیارہ القبورتعظیم و تعظیمہe واجب۔ ولھذا قال بعض العلماء لافرق فی زیارتہe بین الرجال والنسائ(شرح الزرقانی علی المواھب ج۱۲ص۱۸۳)

آپ e کی قبر مبارک کی زیارت کے مستحب ہونے پر علماء کااجماع ہے امام نووی a نے فرمایا ہے۔ پس زیار ت آپ e کی ہر عام وخاص کامطلوب ہے اورآپ eکی قبر کی زیارت کرنا یہ آپe کی تعظیم ہے اور آپe کی تعظیم واجب ہے۔

ان مندرجہ بالادلائل سے معلوم ہواکہ مسعود احمد Bscکاتین مقامات کے علاوہ کسی طرح سفر کرنے کوبغرض زیارت حرام قراردیناشریعت سازی اورسینہ زوری ہے ۔مزے کی بات یہ ہے کہ ان مسعودیوں کوقادیانیوں سے ملانے والے زبیر علی زئی خود بھی اس نظریے میں مسعود کے ہم پیالہ وہم نوالہ ہیں مگر ملمع سازی کاایسا ماہر ہے کہ اپنے آپ کوصاف بچالے جاتاہے لیکن خیر’’بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟؟؟‘‘

تومیں عرض کررہاتھایہ چند دلیلیں مسعوداحمدBscکے باطل عقیدے کامنہ چڑا رہی ہیں اگر روضہ اقدسe کی زیارت کے لیے مزیددلائل مطلوب ہوں تواستاذِمکرم حضرت مولانامحمد محمود عالم صفدر اوکاڑوی دامت برکاتہم کی کتاب’’ تسکین الاتقیاء فی زیارۃخاتم الانبیاء e‘‘ملاحظہ فرمالیں ان شاء اللہ شرح صدرہوجائے گا۔

Read 5082 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) جماعت المسلمین کے عقائد ونظریات کا تحقیقی جائزہ

By: Cogent Devs - A Design & Development Company