AhnafMedia

ارشاد الحق اثری غیر مقلد کے جھوٹ

Rate this item
(4 votes)

ارشاد الحق اثری غیر مقلد کے جھوٹ

علامہ عبدالغفار ذہبی

ارشاد الحق اثری نے کہا ہے کہ ’’ہماری ان گزارشات سے واضح ہوجاتاہے کہ آنحضرت e نے رفع یدین اپنی زندگی کے آخری حصے میں بھی کیا اور اس کے برعکس دعوی نسخ پرکوئی برہان قاطع نہیں۔‘‘ (۱)

تبصرہ : اثری صاحب کی تصریح کے مطابق بحوالہ ابن حجر کہ بنی لیث کاوفد جس میں حضرت مالک t تھے غزوہ تبوک سے پہلے آپ کی خدمت میں حاضرہوئے اورتبوک رجب سن ۹ہجری میں ہوا۔

جبکہ ان سے سجدوں کی رفع الیدین مرفوعا مروی ہے ۔

نتیجہ واضح ہے کہ ۹ہجری غزوہ تبوک سے پہلے تک آنحضرتe سجدوں کی رفع الیدین کرتے تھے اور ہماری ان گزارشادت سے واضح ہوجاتا ہے کہ آنحضرتe نے اپنی زندگی کے آخری حصہ میں سجدوں کی رفع الیدین کی ہے اور اس دعوی نسخ وترک پر احادیث ابن عمر wموجود ہیں بعینہ اسی طرح رکوع کی رفع الیدین کے نسخ وترک پر بھی احادیث ابن مسعودt وعلیt وبراء بن عازبt و ابن عمرt موجودہیں ۔لہذا اثری صاحب کا اس رفع الیدین عندالرکوع کے ترک کوبلابرہان کہناجھوٹ نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے ؟؟؟

اثری جھوٹ نمبر۳۷:

جناب اثری غیرمقلد نے لکھا کہ علامہ انورشاہ کشمیری حنفی لکھتے ہیں ان الرفع متواتر اسنادا و عملا لایشک فیہ ولم ینسخ ولاحرف منہ

رفع یدین سنداو عملا متواتر ہے اس میں کوئی شک نہیں اور ایک حرف بھی اس سے منسوخ نہیں ہوا ۔

تبصرہ: پہلی بات تو یہ ہے کہ محدث فقیہ علامہ انور شاہ کشمیریa نے تو سیدنا ابن مسعودt کے متعلق

٭ فانہ قد تواتر عن ابن مسعودt واصحابہ

اور سیدناعلی کے متعلق

٭ وعن علی واصحابہ عنداہل الکوفۃ تواتر طبقۃ بعد طبقۃ وتواترت وفوق کل ذی علم علیم

وقال ایضا :بل یروونہ ھوالواقع فی الکوفۃ عند رواتھا تواترا وتوارثامستمرا

دوسری بات یہ ہے کہ علامہ انور شاہ کشمیریa نے

٭ عن ابی ھریرہ مرفوعاکان یرفع یدیہ فی کل خفض ورفع.

٭ وعن ابن الزبیرt مرفوعا حین یسجد.

٭ وعن عمیرt مرفوعا یرفع یدیہ مع کل تکبیرۃ فی الصلاۃ المکتوبۃ.

٭ وعن ابن عمرt مرفوعا کان یرفع یدیہ اذا رکع واذاسجد.

٭ وعنہ مرفوعا کان یرفع یدیہ فی کل خفض ورفع ورکوع وسجود وقیام وقعود وبین السجدتین.

٭ وعن مالک بن الحویرثt مرفوعا واذا رفع۔

وغیرہ نقل فرمائی ہیں محدث کشمیری a کے ان لفظوں ولم ینسخ ولاحرف منہ کامطلب توپھر یوں ہوا کہ سجدوں کی رفع یدین بھی منسوخ نہیں ہے۔لہذا اثری صاحب کااس قول کورکوع کی رفع یدین کے غیر منسوخ ہونے پر پیش کرنا صریح جھوٹ ہے۔

اثری جھوٹ نمبر۳۸:

ارشاد الحق اثری غیرمقلدنے لکھاہے کہ’’ اسی طرح علامہ ابن الجوزی وغیرہ نے رفع الیدین کو متواتر قراردیا۔نیز لکھاکہ علامہ ابن الجوزی معرفۃ الحدیث ،الناسخ والمنسوخ واخباراھل الرسوخ فی الفقہ والتحدیث بمقدارالناسخ والمنسوخ کے نام پر احادیث منسوخہ کوجمع کیااور رفع الیدین کی روایات کومنسوخ میں شمارنہیں کیابلکہ ابن جوزی نے ’’التحقیق‘‘میں دعو ی نسخ کی پر زور تردید کی ہے۔

تبصرہ: پہلی بات یہ ہے کہ امام ابن جوزی حنبلی aنے حدیث ابن الزبیرمرفوعا حین یقوم وحین یرکع وحین یسجدکی رفع الیدین کومحفوظ قراردیاہے ۔

گویا ان کو بھی وہ متواترات میں سے سمجھتے ہیں۔

دوسری بات یہ ہے کہ انہوں نے اس حدیث کواپنی مذکورہ دونوں کتابوں میں احادیث منسوخہ میں شمارنہیں کیا۔لہذا اثری صاحب کا امام حافظ ابن جوزی سے محض رکوع کی رفع یدین کے ثبوت سے اس کے غیرمنسوخ کہنے والوںمیں شمارکرناواضح جھوٹ ہے۔

اثری جھوٹ نمبر۳۹:

جناب ارشاد الحق اثری غیرمقلد لکھتاہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرt فرمایاکرتے تھے لکل شیء زینۃ وزینۃ الصلاۃ رفع الایدی الخ۔

تبصرہ : مذکورہ الفاظ سیدنا عبداللہ بن عمر tسے ثابت نہیں بلکہ یہ عبداللہ بن عمر العمری المدنی م۱۷۱ھ کے الفاظ ہیں اور ان سے عیاض بن عبداللہ الفہری نے روایت کیاہے ۔

لہذایہ اثری صاحب کاواضح جھوٹ ہے۔

اثری جھوٹ نمبر۴۰:

جناب ارشاد الحق اثری غیرمقلد نے لکھاکہ رفع یدین توآنحضرتe انتقال سے پانچ چھ ماہ پہلے تک کرتے رہے لہذا نسخ، محض دعوی ہے جس کی کوئی دلیل نہیں۔

تبصرہ: جس طرح سجدوں کی رفع یدین بتصریح امام حافظ محدث ناقد ابوعبدالرحمن النسائی الشافعی وغیرہ متروک ومنسوخ ہے ملاحظہ ہونسائی ج۱ص۱۶۵باب ترک رفع الیدین عن السجود وص۱۷۲باب ترک ذلک بین السجد تین بنص حدیث ابن عمرt .اسی طرح امام نسائی وغیرہ نے رکوع کی رفع یدین کو منسوخ و متروک قراردیاہے ملاحظہ ہونسائی ج۱ص۱۵۸ باب ترک ذلک وص۱۶۱باب الرخصۃ فی ترک ذلک بنص حدیث ابن مسعود وقال صحیحاور دیگر صحابہ مثلا سیدناعلی t وسیدنا براء بن عازبt وسیدنا ابن عمرt سے مروی احادیث صحیحہ موجود ہیں ۔کمالایخفی علی اہل العلم۔لہذا یہ اثری صاحب کا واضح جھوٹ ہے

Read 3143 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) ارشاد الحق اثری غیر مقلد کے جھوٹ

By: Cogent Devs - A Design & Development Company