مولانا محمد اسلم شیخوپوری رحمہ اللہ کو شہید کردیا گیا
انا اللہ وانا الیہ راجعون
میرے شفیق و مربی استاد مفسر قرآن مولانا محمد اسلم شیخوپوری رحمہ اللہ تعالی کو کچھ دیر قبل شہید کردیا گیا۔ دونوں ٹانگوں معذور میرے اس شفیق استاد، مفسر قرآن سے کس کو تکلیف تھی؟ ہر دن ایک عالم دین شہید ہورہا ہے، کوئٹہ میں روزانہ ایک اہل حق عالم کو شہید کیا جارہا ہے، پورے ملک میں یہی ظلم ہورہا ہے۔ میرے اللہ ہم اپنی بے بسی اور بےکسی کی فریاد کس کے آگے کریں، تو ہی ہمارا آقا ہے، ہمارے اکابر کی حفاظت فرما۔ ہم سب کو دین کی خدمت کے لیے عافیت کے ساتھ قبول فرما۔ میں نے مولانا اسلم شیخوپوری صاحب رحمہ اللہ تعالی سے نحو میر اور شرح مائۃ عامل، یہ دو کتابیں پڑھی تھیں۔ دل بہت زخمی ہے، کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ کیا کہوں، آپ سب دعا کریں کہ اللہ تعالی تمام علمائے حق کی حفاظت فرمائیں۔
والسلام، محتاج دعا۔۔ محمد الیاس گھمن


















