AhnafMedia

تعلیم آفتہ،تعلیم یافتہ

Rate this item
(2 votes)

تعلیم آفتہ،تعلیم یافتہ

محمد الیاس گھمن

پڑھا لکھا معاشرہ کسی بھی ملک کی خوش قسمتی ہوتاہے بشرطیکہ وہ تعلیم یافتہ ہو تعلیم آفتہ نہ ہو۔ یعنی تعلیم ان پر آفت بن کر نہ آئی ہو ہمارا موجودہ نظام تعلیم بھی فقیر کی گڈری کی طرح ہے جس کی آئے روز پیوند کاری جاری رہتی ہے مگر اس میں کوئی پیوند ایسا ابھی تک نہیں لگایا جاسکا جو اس جدید تعلیم سے آنے والی عریانی کو ڈھانپ سکے، یہ عریانی ذہنی آوارگی کی شکل سے لے کر ہر اس شکل میں ظاہر ہو رہی ہے جس کا کوئی شریف انسان تصور بھی نہیں کرسکتاے آج ہر جگہ تعلیم کا فوبیا ہو چکا ہے مگر ایسا علم جو رہنمائی نہ کرے وہ تو بذات خود جہالت تھا تاحال اس کا نشان بھی نہیں مل رہا وہ بیٹی جو کل تک گھر کی زینت تھی آج شمع محفل بن گئی ہے یہ اسی ترقی ہی کے کرشمے ہیں کہ پورے ملک کی کوئی دیورا اور کوئی بازار ایسا نہ ملے گا جس پر قوم کی بیٹی کو بطور اشتہار چسپاں نہ کیاگیا ہو یہ ہمارے قومی سوچ کے دیوالیہ پن کی علامت ہے تو شیطان اسے دینی تعلیم یاOne year Diploma in islamic Sturdysکے نام پر اچک لیتاہے

۔ یہ بیچاری بہن جو تعلیم یافتہ ہوکر اپنی زندگی اسلام اقدار پر گزارنا چاہتی ہے مزید تعلیم آفتہ ہوکر آفت ڈھاتی ہے جیساکہ مقولہ مشہور ہے علم مرد میں عاجزی اور عورت میں تکبر پیدا کرتا ہے اس لیے عورت کی تعلیم ایسی مستند ہونی چاہیے کہ جو میری معمر بہن کی آنکھوں میں حیاکر سرمہ لگا دے اور نظروں کو جھکا دے اہل دل جو جدید فتنے کی اس لہر سے بہت پریشان تھے اور چاہتے تھے کہ ان بیٹیوں کے لیے بھی ایسا نصاب ہونا چاہیے جو انہیں راہ ہدایت نصیب کرے اور الھدیٰ کے نام پر پھیلائی جانے والی ضلالت کے سامنے بند باندھے ۔لہٰذا راقم نے اس ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے اس جدیدیت کے شکار طبقہ کے لیے ’’صراطِ مستقیم کورس‘‘ کا اجراء کروایا جو پورے ملک میں بحمداللہ انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اس میں اصلاح بھی ہے فلاح بھی ،علم وحکمت بھی ہے اور راہ سنت بھی ۔خدا تعالی میری بہنوں کو اس موسم گرما کی تعطیلات میںصراطِ مستقیم سے استفادہ کرنے اور صراط مستقیم پر گامزن ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

Read 2209 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) تعلیم آفتہ،تعلیم یافتہ

By: Cogent Devs - A Design & Development Company