AhnafMedia

بددعا نہ دیا کریں

Rate this item
(0 votes)

بددعا نہ دیا کریں

رانا رضوان،فاروق آباد

اس کی چیخوں کی آواز نے پورے محلے کو جمع کرلیا تھا، وہ پاگلوں کی طرح کبھی ادھرکبھی ادھر بھاگ رہی تھی، وہ دور بہت دور بھاگنا چاہ رہی تھی تاکہ اپنے سامنے کے منظر کو نہ دیکھ سکے مگر وہ مجبور تھی، بے بسی کے شدید احساس سے مغلوب ہوکر وہ زمین پر گر پڑی لیکن اس کاذہن بہت تیزی سے گردش کررہا تھا کاش اے کاش میں اتنی بڑی نہ ہوتی یہ سب میرا ہی قصور ہے اللہ جی میں کیا کروں میں کدھر بھاگ جاؤں وہ چیخی اپنی جان، اپنی اولاد کے لئے ،اپنے مال کے لئے بددعا نہ کروایسا نہ ہو کہ تم کسی قبولیت کی گھڑی میں اللہ سے سوال کر بیٹھو اور وہ قبول ہوجائے۔اپنی ساس کی سنائی ہوئی حدیث آج تک اس کے کانوں میں گونج رہی تھی ۔

حسن اللہ تیرے ہاتھ توڑے تو نے پھر آج بھائی کوماراہے کوثر کمرے میں داخل ہوتے ہی حسن کو بددعائیں دینے لگی یہ دیکھے بغیر کہ دعا ہمیشہ خیر ہی کی ہونی چاہیے دکھ تکلیف شرور کی دعا کبھی نہ منہ سے نکالنی چاہیے۔

کوثر گھر کی صفائی سے ابھی فارغ بھی نہ ہو پائی تھی کہ عمر کیچڑ سے بھرے کپڑوں سے گھر داخل ہواہی تھاکہ کوثرکی آنکھیں غصے سے سرخ ہوگئیں ایک زور دار طمانچہ اس کے گالوں پر مارتے ہوئے بڑبڑائی ،اللہ تم لوگوں کو مارے تم جیسی اولاد نہ ہی ہوتی، تو اچھا ہوتا، میرے جان کھالی ہے ،تم سب نے ۔

نہ بہو رانی! ایسا نہ کہوبعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ مقبولیت کی گھڑی میں بددعا کے الفاظ منہ سے نکل جاتے ہیں تووہ بھی جاتاہے تو پھر رونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔کوثر، ساس کی بات سنی، ان سنی کرکے کمرےکی طرف بڑھ گئی اور بددعا دینے سے باز نہ آئی ۔

شور کی آواز سن کر کوثر دروازے کی طرف بڑھی تو اس نے دیکھا کہ لوگ اس کےبچے کو ہاتھوں پر اٹھائے لارہے ہیں ،اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا چھاگیا، اس کے کانوں میں لوگوں کی آوازیں پڑرہی تھی۔۔یہ زیر تعمیر مسجد سے منسلک پانی کی کھلی ٹینکی میں گر گیا تھا، مگر نکالتے ہوئے بہت دیر ہوگئی اور اس کی زندگی کا چراغ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گُل ہوگیا۔

کیا یہ بہت بہتر نہیں کہ ہم اپنی زبانوں سے صرف عافیت کی ہی نہیں بلکہ تندرستی ،سلامتی،آرام،چین کی بھی دعائیں مانگیں ۔

حضرت ابوبکر صدیق سے روایت ہے کہ حضور اقدس ایک مرتبہ منبر پر تشریف لے گئے پھر اس وقت کے سوال کیا کروکیونکہ کسی شخص کو دولت ایمان کےبعد عافیت سےبڑھ کر کوئی چیز نہیں ملی۔(ترمذی)

جب کبھی غصہ آے بددعا دینے کے بجائے، کوئی دعائیہ کلمات کہہ دینے چاہییں، جیسے اللہ آپ کو ہدایت دے ،اللہ آپ کےساتھ عافیت کا معاملہ کرے ،اللہ آپ کو عقل سلیم عطا کرے ،اللہ آپ کو نیک بنا دے، اللہ آپ کو سمجھ دے ،کیونکہ اللہ تعالی کے قبضے میں ہمارے جان ،مال اور سب کچھ ہے وہ نفع و نقصان کا مالک ہے، جب اللہ ہی سے مانگناہے، تو مصیبت اور نقصان اور موت کو کیوں مانگیں ؟نفع اور خیرکیوں نہ مانگیں۔

Read 1620 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) بددعا نہ دیا کریں

By: Cogent Devs - A Design & Development Company