QuestionsCategory: ذکر اذکارچلتے پھرتے قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا حکم
محمد رضوان asked 2 years ago

سوال:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ!

مفتی صاحب! اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے روز قرآن پاک کی ایک منزل تلاوت کرنے کی توفیق ہوئی ہےلیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک جگہ بیٹھ کر تلاوت کرنے سے میرے دونوں پير سن ہو جاتے ہیں۔ اب اگر میں چلتے ہوئے قرآن مجید کی تلاوت کروں تو کیا ایسا کرنا درست ہو گا؟
محمد رضوان، انڈیا

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 2 years ago

جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
 
جی ہاں! چلتے پھرتے بھی تلاوت کی جا سکتی ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
5،  جمادی الاخریٰ 1443ھ
9، جنوری 2022ء