QuestionsCategory: ذکر اذکارصبح شام کی دعائیں بیٹھے بیٹھے پڑھنا
عمران احمد asked 5 years ago

حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم
بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم
یہ دونوں کلمات صبح و شام تین تین دفعہ کہنا مسنون ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ سے صرف پوچھنا یے ہے کہ یہ کلمات دعا والی صورت میں کہنے ہیں یا ایسے ہی بیٹھ کر بھی کہہ سکتے ہیں؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 5 years ago

پہلی بات تو یہ سمجھ لیجیئے کہ دعائیں اور اذکار اٹھتے بیٹھتے پڑھنا جائز ہے، اس کے لیے دعا کی مخصوص ہیئت بنانا ضروری نہیں۔ تاہم اگر دل اور جسم دونوں عاجزی، انکسار اور خشوع کی حالت میں ہوں تو دعا اور ذکر اذکار کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے اور قبولیت کی زیادہ امید کی جاتی ہے۔
دوسری بات یہ ہے حدیث پاک میں حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم یہ کلمات سات مرتبہ پڑھنے کا ذکر آیا ہے۔ ابو داود شریف میں روایت ہے کہ جو شخص صبح شام یہ کلمات سات مرتبہ کہے اللہ تعالی اس کے دنیا و آخرت کے اہم امور میں اسے کافی ہوجاتا ہے۔ سنن ابو داود حدیث نمبر 5081 باب ما یقول اذا اصبح۔  جبکہ دوسری دعا بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم تین مرتبہ پڑھنے کا ذکر احادیث میں ملتا ہے۔ دیکھئے جامع ترمذی حدیث نمبر 3388 باب ما جاء فی الدعاء اذا اصبح وامسی