QuestionsCategory: ذکر اذکاربیعت ہونے میں کس سلسلہ کی طرف نسبت کریں
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ

1:      حضرت آپ بیعت کرتے وقت یہ الفاظ ارشاد فرماتے ہیں.میں داخل ہوتا ہوں سلسلہ قادریہ ،چشتیہ، سہروردیہ اور نقشبندیہ میں۔پوچھنا یہ ہے کہ ایک سلسلہ میں داخل ہوا جاتا ہے اگر چاروں میں داخل ہوا جائےتو اپنے ساتھ کون سے سلسلہ کی نسبت بنائیں۔

2:      .آپ نے جو اذکار بتلائیں ہیں ان میں سے لاالہ اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 15 بار لاالہ الا اللہ پڑھنے کے بعد پڑھنا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ 15 بار لاالہ الااللہ پڑھنے کے بعد پڑھنا ہے تو یہ بھی گنتی میں شمار کرنا ہے۔

سائل:سیدیاسربخاری

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
1: چونکہ بیعت ہم چاروں سلسلوں میں کرتے ہے لیکن اذکار سلسلہ چشتیہ میں دیتے ہیں اس لئے اگر آخر میں لکھنا بھی ہو تو چشتیہ لکھتے ہیں چاروں نسبتیں نہیں لکھتے
2: یہ صرف پہلے پندرہ مرتبہ نہیں بلکہ ہر پندرہ ،بیس مرتبہ لاالہ الا اللہ پڑھنے کے بعد ایک بار یہ پڑھنا ہےمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور یہ پندرہ کا عدد معین نہیں پندرہ ، بیس مرتبہ یا پچیس مرتبہ کچھ مقدار کے بعد یہ پڑھتے رہے
واللہ اعلم بالصواب