QuestionsCategory: جدید مسائلبیماری کا متعدی ہونا اور اس کا حقیقت
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ

1:      سب کچھ تواللہ تعالی ہی پیداکرتےہیں۔لیکن کچھ لوگ  کہتے ہیں کہ کورونا وائرس چین والوں کی پیداکردہ ہے  تاکہ سارےدنیاکواپنےکنٹرول میں لےسکےاس کی حقیقت کیاہے؟

2:      کیاوائرس ایک دوسرےمیں منتقل ہوسکتاہے صرف پاس جانےسے؟

سائل:  محمدسیف اللہ

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
1: اصل بیمارہی تو اللہ کی جانب سے ہوتی ہے لیکن ممکن ہے کوئی ایسی دوائی بنا لے جس سے وہ بیماری ہو جائے تو بنانے والا اسباب کے درجہ میں ہو گا اصل اللہ ہی بیماری دینے والا ہے جیسے شفاء اللہ دیتا ہے لیکن سبب طبیب کو بنا دیتا ہے کہ جب وہ دوائی دیتاہے اور مریض اس کو استعمال کرتا ہے تو شفاء مل جاتی ہے۔
2: نفس مرض فی ذاتیہ متعدی نہیں ہوتی یعنی بیماری کی ذات میں اللہ نے یہ تاثیر نہیں رکھی کہ وہ ایک سے دوسرے کو لگے اگر کسی خارجی سبب سے بیماری ایک سے دوسرے کو لگی تو یہ حدیث کے خلاف نہیں اس طرح خاص بیماری کے اندر یہ اللہ کی طرف سے تاثیر ہوتو وہ ایک سے دوسرے کو لگے تو یہ بھی حدیث کے خلاف نہیں جس طرح اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
‏‏‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا هَامَةَ وَلَا صَفَرَ، ‏‏‏‏‏‏وَفِرَّ مِنَ الْمَجْذُومِ كَمَا تَفِرُّ مِنَ الْأَسَدِ
صحیح بخاری ،کتاب الطب ،باب جذام ،رقم الحدیث:5707
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چھوت لگنا، بدشگونی لینا، الو کا منحوس ہونا اور صفر کا منحوس ہونا یہ سب لغو خیالات ہیں البتہ جذامی شخص سے ایسے بھاگو جیسے کہ شیر سے بھاگتا ہے۔
کیونکہ شیر طبعاً حملہ کرتا ہے ہاں کسی وجہ سے بندہ بچ جائے احتیاط کرکے تو ٹھیک ہے اس طرح جذام کی بیماری جو کہ حملہ کرتی ہے ہاں اگر تم تدابیر اختیار کرو تو بچ جاؤ تو بچنے کی کوشش کرو ۔
واللہ اعلم بالصواب