QuestionsCategory: زکوۃزکوۃ کا نصاب اور اس کی ادائیگی کے حساب کا حکم
Usman Asghar asked 4 years ago

السلام علیکم  ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

 

ایک شخص کے پاس 3 تولہ سونا موجود تھا۔ کچھ عرصہ کے بعد اس کے پاس  1000 روپے آ گئے۔  اس نے وہ قمری تاریخ نوٹ کر لی۔
اگلے سال اسی تاریخ کو اس کے پاس صرف 3 تولہ سونا موجود ہے، وہ نقدی رقم موجود نہیں ہے، جو تھی وہ خرچ ہو گئی ہے۔
تو کیا اس شخص پر اب زکوٰۃ واجب ہو گی یا نہیں؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 4 years ago

جواب
واضح رہے کہ اگر کسی کے پاس صرف سونا ہے اس کے علاوہ اس کے پاس نہ تو کوئی مال تجارت ہے اور نہ ہی کچھ چاندی اورنہ ہی کوئی نقدی وغیرہ تو اس پرزکوۃ واجب نہیں ہوگی بلکہ  ساڑھے سات تولہ سونا ہونا ضروری ہے ۔
لہذا اگر آپ کے پاس سال کے آخر میں اس تین تولہ کے ساتھ ان دس ہزار کے علاوہ کچھ بھی نقدی تھی جوساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی موجودہ قیمت   تک پہنچتی تھی تو آپ پر زکوۃ واجب ہے لیکن اگر آپ کے پاس اس سونے کے علاوہ نہ ہی تجارتی مال  نہ ہی نقدی اور نہ ہی چاندی وغیرہ تو اس صورت میں زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
6 اکتوبر  2020ء