QuestionsCategory: ختم نبوتچوری کی بجلی سے کھانا پکانے سے کھانے کا حکم
Usman Asghar asked 4 years ago

السلام علیکم  ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ایک سوال کا حل درکار ہے۔ بجلی چوری کر کے اس کے ذریعے کھانا پکانے سے کیا وہ کھانا  حرام ہو جاتا ہے یا نہیں؟  جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

الجواب حامداًومصلیاً
بغیر کنکشن کے لائٹ استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایک فرد کی چوری کرنا بھی حرام اور ناجائز ہے لیکن بجلی کا سرکاری ادارہ تو پوری قوم کی ملکیت ہے، اس سے چوری کرنا تو پوری قوم کی چوری کرنے کے مترادف ہے۔
چوری کی بجلی سے کھانا پکانا جائز نہیں ہے پھر بھی  اگر کسی نے چوری کی بجلی  سے کھانا پکا لیا   تو جتنی بجلی استعمال کی ہے اس کی رقم یا اگر بجلی کی صحیح مقدار معلوم نہ ہو سکے تو اندازے سے کچھ زائد رقم بجلی کے ادارے میں جمع کرانا واجب ہے اور ساتھ ساتھ توبہ واستغفار کرنا بھی لازم ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء مرکز اہلسنت والجماعت سرگودھا پاکستان
20ستمبر 2020 ءبمطابق  ۲۵ محرم الحرام ۱۴۴۲ھ