QuestionsCategory: جدید مسائلفیکٹری کے مالک کی اجازت کے بغیر فیکٹری میں دھاگہ استعمال کرنے پر کمیشن لینے کا حکم
Usama Munawer asked 4 years ago

السلام علیکم  ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میرا سوال یہ ہے کہ میرے  کزن کا دوست ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ فیکٹری والے  کسی دوسری فیکٹری سے دھاگا منگواتے ہیں جبکہ فیکٹری کا مالک اس فیکٹری سے مزید  دھاگا نہیں منگوانا چاہتا کیونکہ وہ فیکٹری والوں کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے  تاکہ وہ دھاگے کا ریٹ کم کریں۔ میرے کزن کا یہ دوست اس ڈپارٹمنٹ کا ہیڈ ہیں جہاں دھاگہ استعمال ہوتا ہے جبکہ دوسری فیکٹریوں والے جن سے دھاگا پہلے لیا جاتا تھا وہ اسے کہہ رہے ہیں کہ آپ ہماری فیکٹری کا دھاگہ استعمال کریں لیکن مالک کو اس بات کا پتا نہیں چلنا چاہیے، ہم آپ کو پر کلو 10پرسنٹ کمیشن دیں گے۔ اگر مالک کسی دوسری فیکٹری سے دھاگا منگواتا ہے تو آپ اسے ریجیکٹ کر دیں۔  آپ ہماری ہی فیکٹری کا دھاگہ استعمال کریں جبکہ یہ جو مال دے رہے ہیں (یعنی جو دھاگا دے رہے ہیں) وہ  بالکل ایک نمبر ہے۔

اگر وہ ایسا کرتا ہے تو کیا اس کے لیے کمیشن لینا جائز ہے؟ کیا اس کی وجہ سے اس کی تنخواہ جائز ہو گی؟ اس بیان کردہ صورت کی کوئی جائز  صورت بھی ہو سکتی  ہو تو پلیز وہ بھی بتا دیں! جزاک اللہ خیرا