QuestionsCategory: زکوۃبلڈنگ کی قسط ادا کرنے کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰۃ
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ زید نے ایک فلیٹ بک کیا ہے، جس کی متعین قیمت قسطوں پر ادا کرنا ہے، اور ہر ماہ اس کی قسط ادا کرنا ہوتا ہےمگر اس ماہ لوک ڈاؤن کیوجہ سے قسط ادا نہیں ہو سکی۔ قسط کا پیسہ بینک میں موجود ہے،اور بلڈنگ والے سے بات ہوئی تو کہنے لگے کہ پیسہ جمع کر کے رکھو جب آفس کھلے ٹرانسفر کر دینا ،

تو اس صورت میں جو پیسہ بینک میں یا کیش موجود ہے گھر کی قسط کیلئے کیا اس کی زکوة ادا کرنا ہے؟

سائل:فيضان أحمد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مذکورہ صورت میں آپ کے پاس رکھی ہوئی رقم قرض ہے اور قرض ہونے کی وجہ سے اس پر زکوۃ نہیں ہو گی۔
واللہ اعلم بالصواب