QuestionsCategory: طہارتاگر کئی بار غسل فرض ہو جائے تو کیا کیا جائے
Hanzala asked 4 years ago

میں کے پی کے سے ہوں۔

میرا سوال یہ ہے۔ کہ اگر ایک سے زیادہ مرتبہ غسل فرض ہوجائے مطلب پہلی بار غسل فرض ہوجائے اور بندہ غسل نہ کرے پھر دوبارہ غسل فرض ہو جائے اور یوں کئی بار غسل فرض ہوجائے ۔ تو کیا کرنا چاہیئے۔

1 Answers
Mufti Muhammad Riaz Staff answered 4 years ago

الجواب حامدا و مصلیا ومسلما
اگر متعدد بار غسل فرض ہو جائے اور بندہ درمیان میں غسل نہ کر سکے تو آخر میں صرف ایک مرتبہ غسل کرنا فرض ہے کئی بار غسل کرنا ضروری نہیں۔فقط واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء مرکز اہل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
28 شعبان 1441ھ مطابق 22 اپریل 2020