QuestionsCategory: عقائدکیا حضرت عیسی علیہ السلام کے والد تھے؟
Safdar Ahmed asked 4 years ago

ایک آدمی نے مجھے کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے والد تھے اور دلیل یہ دی ہے کہ قرآن میں سورہ انعام آیت 85 میں اللہ نے حضرت عیسی کا سب نبیوں کے ساتھ ذکر کیا ہے

وَزَكَرِيَّا وَيَحْيٰى وَعِيْسٰى وَاِلْيَاسَ ۗ كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ

\”اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس سب نیکو کاروں سے ہیں\”

(QS. Al-An\’am 6: Verse 85)

اور اسی سورہ کے آیت 87 میں اللہ نے ان انبیاء کے والد کا ذکر کیا جس میں حضرت عیسی علیہ السلام بھی شامل تھے

لہذا اس شخص کے نزدیک اس آیت سے دوسرے انبیاء کی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے والد ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔

مہربانی فرما کر اس اعتراض کا جواب دیں