QuestionsCategory: طہارتاٹیچ باتھ روم میں دعا پڑھنے کا طریقہ
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ہمارا واش روم اور باتھ روم اکٹھا ہے تو کیا ہم نہانے والی جگہ پر وضو کرتے وقت یا کپڑے پہنتے وقت کی دعا اندر پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

سائل:محمد اویس۔ ضلع نارووال

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر اٹیچ لیٹرین باتھ روم ہے اور دونوں ایک دوسرے سے الگ الگ ہیں ، مثلاً دونوں کے درمیان کوئی چھوٹی دیوار یا پردہ ہے اور غسل خانہ کے حصہ میں بیت الخلاء کی بدبو وغیرہ محسوس نہیں ہوتی تو غسل خانہ والے حصے میں وضو کرتے وقت یا کپڑے پہنتے ہوئےوضو کی دعا یا کپڑے کی دعا پڑھ سکتے ہیں؛البتہ ہلکی آواز سے پڑھے،زور سے نہ پڑھے۔ اور اگر بیت الخلاء اورغسل خانہ دونوں واضح طور پر ممتاز نہیں ہیں یا وہ در اصل صرف بیت الخلاء ہے تو وہاں اگر کوئی شخص وضو کرے یا کپڑے تبدیل کرے تو وہ صرف دل ہی دل میں دعا پڑھے زبان سے نہ پڑھے۔
واللہ اعلم بالصواب