QuestionsCategory: نمازآٹھ رکعت تراویح کے بعد وتر پڑھ کر باقی تراویح مکمل کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہےکہ ہم اس طریقے سے تراویح پڑھ سکتے ہیں کہ پہلے آٹھ رکعت تراویح پڑھیں اور پھر وتر پڑھ لیں اور پھر بعد میں بقیہ 12 رکعت تراویح پڑھ لیں؟

سائل: حسیب محمد افضل۔جدہ

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
تراویح میں جو طریقہ منقول ہے وہ یہ ہے کہ پہلے عشاء کے فرض اور سنت پڑھیں، پھر اس کے بعد تراویح پڑھیں،پھر اس کے بعد وتر کی نماز پڑھیں،یہ طریقہ سنت کے مطابق ہے۔ لیکن اگر کسی نے تراویح سے پہلے یا درمیان میں وتر کی نماز پڑھ لی تو بھی نماز ہوجائے گی ،دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں، البتہ یہ طریقہ سنت کے خلاف ہے؛ لہٰذا عذر کے بغیر ایسے کرنا یا اس کی عادت بنانا درست نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب