QuestionsCategory: صحابہ واہل بیت”حمامۃ المسجد“ (مسجد کا کبوتر) کس صحابی کو کہا جاتا ہے؟
ہارون خان asked 4 years ago

سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وہ کون سے صحابی ہیں جن کو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ”حمامۃ المسجد“ (مسجد کا کبوتر)  کہا کرتے تھے؟ حوالہ کے ساتھ بیان فرمائیں۔
سائل: ہارون خان، دوبئی

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو ”حمامۃ المسجد“ (مسجد کا کبوتر) کہا جاتا ہے کیونکہ آپ رضی اللہ عنہما کثرت سے عبادت کیا کرتے تھے۔
علامہ شمس الدین ابو عبد لله محمد بن احمد بن عثمان ذہبی (ت748ھ) حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ وہ فرماتی تھیں:
قوام الليل، صوام النهار، وكان يسمى حمامة المسجد.
(سیر اعلام النبلاء للذہبی: ج3 ص367)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن زبیر رات کو قیام کرتے اور دن کو روزہ رکھتے تھے۔ آپ کو مسجد کا کبوتر کہتے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو ”حمامۃ المسجد“ کا لقب دینا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں بلکہ دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے یہ لقب دینا ثابت ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
19 محرم الحرام 1442ھ/
8- ستمبر 2020ء