QuestionsCategory: صحابہ واہل بیتاہل بیت کے ساتھ علیہ السلام لکھنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اہل بیت کے ساتھ علیہ السلام لکھنا کیسا ہے۔

سائل:ثاقب قریشی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
”علیہ الصلوۃ والسلام ” کا استعمال اصلاً انبیاء کرام کےساتھ مخصوص ہے،اس لئے اسے انبیاء کرام کے لئے ہی استعمال کرناچاہیے،البتہ ضمناًدیگرحضرات کاتذکرہ ہوتوان کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔مثلاًانبیاءاورصحابہ کرام کاتذکرہ ہواورپھرسب کے لئے علیہم السلام کہاجائے تودرست ہے۔
مفتی رشیداحمدلدھیانوی رحمہ اللہ احسن الفتاویٰ میں لکھتے ہیں:
”لفظ علیہ الصلاۃ والسلام”انبیاء وملائکہ علیہم الصلاۃ والسلام کے ساتھ خاص ہے،غیرانبیاء کے لئے اس کااستعمال جائزنہیں ۔البتہ تبعاً استعمال کرناجائزہے،یعنی کسی نبی کے نام کے بعد آل نبی یاصلحاء کاذکرآجائے توسب کے لئے علیہم الصلاۃ والسلام کہناجائزہے۔
واللہ اعلم بالصواب