QuestionsCategory: مسالکاہل تشیع سے خریدو فروخت کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اگر محلے میں ایک دوکان ہو اور اس دوکان کا مالک اہل تشیع ہو لیکن بیٹے اس کے سنی ہیں تو کیا ان کے ساتھ خرید وفروخت جائز ہے؟

سائل: محمد موسی میر

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مذکورہ صورت میں ایسے لوگوں سے لین دین کا معاملہ نہ کیا جائے کیونکہ روافض کی بد اعتقادی بالکل واضح ہے لہذا ان سے معاملات اور تعلق ہر لحاظ سے مکمل احتراز کیا جائے ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
*لاتجالسوھم، ولاتشاربوھم، ولاتؤاکلوھم ولاتناکحوھم*
بدمذہبوں کے پاس نہ بیٹھو، ان کے ساتھ پانی نہ پیو، نہ کھانا کھاؤ، ان سے شادی بیاہ نہ کرو۔
الضعفاء الکبیر للعقیلی ۔رقم الحدیث153 ،ج1ص126
واللہ اعلم بالصواب