QuestionsCategory: روزہاہل خانہ کے ساتھ گھر میں تراویح پڑھنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے گھر میں اہل خانہ کے ساتھ مل کر تراویح باجماعت پڑھنا کیسا ہے براہ کرم جواب عنایت فرمائیں ۔

سائل:محمد حمزہ

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر مرد گھر میں تراویح کی امامت کرے اور اس کے پیچھے کچھ مرد ہوں اور گھر کی ہی کچھ عورتیں پردے میں اس کی اقتدا میں ہوں اور امام عورتوں کی امامت کی نیت کرے تو یہ نماز شرعاً درست ہے اس میں کوئی قباحت نہیں اوراگر امام تنہا ہو اور مقتدی سب عورتیں ہوں اور عورتوں میں امام کی کوئی محرم خاتون یا بیوی نہ ہو تو ایسی صورتوں میں امام کے لیے عورتوں کی امامت کرنا مکروہ ہوگا۔لہٰذا ایسی صورت سے اجتناب کیا جائے۔
تکرہ إمامۃ الرجل لمن في بیت لیس معہن رجل غیرہ ولامحرم منہ کأختہ
(فتاوی شامی۔کتاب الصلاۃ ،باب الامامہ، ج1ص419)
ترجمہ:
مرد کا ایسی عورتوں کی امامت کرنا مکروہ ہے جس میں اس کے علاوہ کوئی مرد نہ ہو اور نہ اس میں اس کی کوئی محرم عورت[بیوی وغیرہ] ہو جیسے اس کی بہن
واللہ اعلم بالصواب