QuestionsCategory: نمازاوابین کی فضیلت اور تعداد رکعات
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ

1:      صلوة الاوابين کی فضیلت بیان فرما دیں

2:      کیا اوابین کی چھ رکعتوں میں مغرب کے دو سنت اور دو نفل بھی شامل ہیں؟ یعنی دو سنت مغرب کے اور دو نفل اور دو نفل مزید؟

سائل: حسیب محمد افضل

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
1: عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلّٰی بَعْدَالْمَغْرَبِ سِتَّ رَکْعَاتٍ لَمْ یَتَکَلَّمْ فِیْمَابَیْنَھُنَّ بِسُوْئٍ عُدِلْنَ لَہٗ بِعِبَادَۃِ ثِنْتَیْ عَشَرَۃَ سَنَۃً۔
(جامع الترمذی ج 1ص98 ،سنن ابن ماجۃ ج 1ص98)
ترجمہ :
حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھیں اور ان کے درمیان کوئی بری بات نہیں کی تو اسے بارہ سال کی عبادت کا ثواب ملے گا۔
2: بہتر یہی ہے کہ مغرب کی دو سنتوں کے علاوہ چھ رکعتیں پڑھی جائیں ہاں اگر وقت کم ہو تو سنت مؤکدہ کے علاؤہ دو دو رکعت کرکے چار رکعت مزید پڑھ لینے سے بھی اوابین کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔
مشکوٰۃ المصابیح کے شارح اول شرف الدین ابو عبد اللہ حسین بن عبداللہ بن محمد طیبی[م743] فرماتے ہیں
المفہوم أن الرکعتین الراتبتین داخلتان في الست
ترجمہ:
حدیث سے یہی سمجھا جا رہا ہے کہ دو رکعت سنتیں چھ رکعات میں شامل ہیں
مشکوٰۃ المصابیح کے شارح ابو الحسن علی بن سلطان محمد نور الدين الملا الهروی القاری[م1014]فرماتے ہیں
المفہوم من الحدیث أن الستّ المذکورۃ فیہ ۔۔۔ ہي مع الرکعتین الراتبتین ۔
(مرقاۃ المفاتیح۔ ج3ص89 ،باب السنن وفضلہا)
ترجمہ:
حدیث سے یہی مطلب نکلتا ہے کہ اوابین کی چھ رکعات جو حدیث میں مذکور ہیں ۔۔۔ وہ سنتوں کے ساتھ چھ رکعات ہیں ۔
تنبیہ : یہ فتوی فقہ حنفی کے مطابق دیا گیا ہے مالکیہ ،حنابلہ، شوافع اپنی اپنی فقہ کے مطابق عمل فرمائیں۔
واللہ اعلم بالصواب