QuestionsCategory: نمازاوابین کے نوافل سنتوں سمیت چھ رکعات ہیں
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ کیامغرب کی آخر کی دو رکعت نفل نماز میں  اوابین کی نیت  کر سکتے ہیں؟اور باقی اوابین کی چار رکعت اور پڑھ کر چھے مکمل کر لیں؟ یا مغرب کی پوری 7 رکعت ادا کرنے کے بعد ہی الگ سے 6 رکعت  اوابین ادا کرنا ضروری ہیں؟

سائلہ:عائشہ حسین

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بہتر یہی ہے کہ مغرب کی دو سنتوں اور نفل کے علاوہ چھ رکعتیں پڑھی جائیں ہاں اگر وقت کم ہو تو سنت مؤکدہ کے علاؤہ دو دو رکعت کرکے چھ رکعت مزید پڑھ لینے سے بھی اوابین کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔اور سنت مؤکدہ سمیت چھ رکعت پڑھنے سے بھی فضیلت حاصل ہوجائےگی ۔
تنبیہ : یہ فتوی فقہ حنفی کے مطابق دیا گیا ہے مالکیہ ،حنابلہ، شوافع اپنی اپنی فقہ کے مطابق عمل فرمائیں۔
واللہ اعلم بالصواب