QuestionsCategory: نمازاوابین میں قضاء عمری کی نیت کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ کیا نماز مغرب کے بعد صلاۃالاوابین میں قضاء عمری کی نیت کرسکتے ہیں قضاء عمری میں  نیت صرف نماز مغرب  ہی کی  کرسکتے ہیں یا دوسری فرض نمازوں کی  بھی براہ کرم رہنمائی فرمائیں

سائل: حسین احمد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اوابین کی جگہ قضا ء نماز پڑھیں گے تو ان کی ادائیگی ہوجائے گی مگر اوابین کے نوافل کی ادائیگی نہ ہوگی بہتر یہ ہے کہ اوابین میں بہ نیت اوابین مختصر نوافل پڑھ لیا کریں خواہ دو رکعت ہی پڑھیں پھر قضا ء نمازیں پڑھا کریں اوابین کی جگہ اوراس وقت میں قضاء نمازوں کی نیت کرکے مختلف اوقات کی قضاء نماز پڑھی جاسکتی ہے مثلاً فجر یا ظہر وغیرہ
واللہ اعلم بالصواب