QuestionsCategory: صدقہبیوی کا اپنے شوہر کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک شخص  جس کی پوری فیملی عمان مسقط میں رہتی ہے اور وہ شخص انڈیا آیا ہوا ہے اس کی فیملی نے عمان میں اپنا اور اس شخص کی طرف سے جو انڈیا آیا ہوا ہے صدقہ فطر  ادا کردیا کیا اس شخص کو انڈیا میں پھر سے صدقہ فطر واپس ادا کرنا پڑےگا یا نہیں ؟

سائل:محمد سفیان

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شخص مذکور چونکہ انڈیا میں ہےاگر اس کی فیملی نے اس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کر دیا ہے تو وہ ادا ہو گیا ہے ۔ہاں البتہ انڈیا میں مقیم شخص کا صدقہ فطر جو اس کی فیملی والوں نے عمان مسقط کے اعتبار سےادا کیا ہے وہ اگر انڈیا کےصدقہ فطر کی قیمت کےاعتبار سے کم ہو تو صرف کمی کو پورا کرے ۔پورا صدقہ فطر دوبارہ ادا نہیں کیا جائے گا۔
واللہ اعلم بالصواب