QuestionsCategory: حلال وحرامبیوی کی بہن سے پردہ کرنا
sidra naz asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ کیا اپنی بیوی کی بہن سے پردہ جائز ہے یا نہیں اور ایک مرد کیلئے اپنی بیوی کی بہن محرم بن جاتی ہے یا نہیں؟

سائلہ:سدرہ ناز

1 Answers
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff answered 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جب تک بہن نکاح میں ہے اس وقت تک سالی سے نکاح حرام ہے، مگر چونکہ سالی سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام نہیں ہے اس لیے وہ اجنبیہ کی طرح ہےاوراس سے پردہ واجب ہے۔ ، لیکن وقتی طور پر نکاح حرام ہونے سے پردے کا حکم ختم نہیں ہوتا، اسی طرح سالی سے پردے کا حکم بھی باقی رہے گا۔ لہٰذا اس سے ہنسی مذاق کرنا، تنہائی میں ساتھ رہنا اور بے پردہ سامنے آنا جائز نہیں ہے۔
تنبیہ : یہ فتوی فقہ حنفی کے مطابق دیا گیا ہے مالکیہ ،حنابلہ، شوافع اپنی اپنی فقہ کے مطابق عمل فرمائیں۔
واللہ اعلم بالصواب