QuestionsCategory: نکاح و طلاقبیوی کے انتقال کے بعد مہر کس کو دے ؟
Abdul Raheem asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک آدمی نے مہر میں ایک ہار دے گا کہہ کر (گرام متعین نہیں) نکاح کیا ابھی اس نے مہر ادا نہیں کیا تھا کہ اس کی بیوی انتقال کر گئی تو اب کیا کرے۔ مہر کتنا متعین کرے؟ فی الحال کس کو دے ؟

سائل: عبدالرحیم

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اس صورت میں مہر مثلی واجب ہوگا(یعنی عورت کےوالدکی خاندان کی عورتوں کےمہرکی بقدرمہرواجب ہوگا)اوریہ مہرمرحومہ کاترکہ شمارہوگاجواس کےشرعی ورثاءکےدرمیان تقسیم ہوگا۔
حَاصِلُ هَذِهِ الْمَسْأَلَةِ أَنَّ الْمُسَمَّى إذَا كَانَ مِنْ غَيْرِ النُّقُودِ بِأَنْ كَانَ عَرْضًا أَوْ حَيَوَانًا إمَّا أَنْ يَكُونَ مُعَيَّنًا بِإِشَارَةٍ أَوْ إضَافَةٍ فَيَجِبُ بِعَيْنِهِ أَوْ لَا يَكُونُ مُعَيَّنًا؛ فَإِنْ كَانَ غَيْرَ مَكِيلٍ وَمَوْزُونٍ، فَإِنْ جُهِلَ نَوْعُهُ كَدَابَّةٍ أَوْ ثَوْبٍ فَسَدَتْ التَّسْمِيَةُ وَوَجَبَ مَهْرُ الْمِثْلِ
فتاوی شامی ۔کتاب النکاح،باب المہرج3ص159
ترجمہ:
اس مسئلہ کا خلاصہ یہ ہے کہ بتلائی جانے والی چیز اگر رقم کے علاوہ ہو مثلاً سامان یا جانور ہو اگر وہ اشارہ یا نسبت سے متعین ہو جائے تو اس صورت میں متعینہ چیز دینا لازم ہوگا یا وہ متعین نہیں ہو گی اس صورت میں اگر وہ مکیلی اور موزونی نہ ہو اس کی نوعیت معلوم نہ ہو جیسے جانور یا کپڑا تو اس صورت میں نام لی ہوئی چیز نہیں دی جائے گی بلکہ مہر مثلی دیا جائےگا
تنبیہ : یہ فتوی فقہ حنفی کے مطابق دیا گیا ہے مالکیہ ،حنابلہ، شوافع اپنی اپنی فقہ کے مطابق عمل فرمائیں۔
واللہ اعلم بالصواب