QuestionsCategory: جدید مسائلبینک میں اکاونٹ کھلوانا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک آدمی بینک میں اپنا اکاونٹ کھلوانا چاہتا ہے آپ رہنمائی فرما دیں کس بینک میں اکاونٹ کھلوائیں اور کون سا اکاونٹ کھلوائیں ۔جس میں سود بھی نہ ہو اور فائدہ بھی ہو اور جب پیسوں کی ضرورت ہو تو مل بھی جائیں۔

سائل:محمد رضوان

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
واضح رہے کہ اسلامی بینکوں میں اکاونٹ کھلوانا چاہیے اس میں بہتر بینک میزان بینک ہے اس بینک میں تمام عقود (Transactions ) کی نگرانی باقاعدہ طور پر مستند مفتی حضرات کررہے ہوتے ہیں، اس لیے جن حضرات کو ان مفتی حضرات کی رائے پر اعتماد ہے، ان کے لیے میزان بینک سے معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔ اور اکاونٹ بھی اسی میں کھلوانا چاہیے۔
واللہ اعلم بالصواب