QuestionsCategory: صدقہبیرون ممالک میں مقیم کا صدقہ فطر پاکستان میں ادا کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ  ہم سعودی عرب میں رہتے ہیں  اور ابھی جو عید آنے والے ہیں  وہ بھی یہاں سعودی میں ہی کریں گے ۔ تو کیا ہم  صدقہ فطر یہاں کے حساب سے پاکستان میں ادا کر سکتے ہیں ؟

سائل:اصغر علی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
صدقہ الفطرمیں بہتر یہ ہے کہ جہاں آدمی رہ رہا ہو وہیں کے محتاجوں پر خرچ کرے البتہ اگر دوسری جگہ کے مسلمان زیادہ مستحق ہوں یا دینے والے کے مستحق رشتہ دار دوسری جگہ ہوں تو پھر اس میں حرج نہیں بلکہ اس صورت میں افضل یہ ہے کہ ان کو دی جائے جو زیادہ مستحق ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب