QuestionsCategory: متفرق سوالاتبیرون ممالک میں شرعی مسافر کب ہوگا ؟
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ!

محترمی و مکرمی متکلم اسلام  مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ میرا گھر پاکستان میں ہے میر ا بزنس دبئی میں ہےکبھی میں چائنہ بھی چلا جاتا ہوں دبئی میں اپنا کمرہ لیا ہوا ہے اس کا سالانہ کرایہ ادا کرتا ہوں اور چائنہ میں بھی لیا ہوا ہے لیکن دبئی میں اکثر رہتا ہوں چھ سات مہینے یا سال تک رہتا ہوں پھر چائنہ چلا جاتا ہوں وہاں ہفتہ دس یا پندرہ دن تک رہتا ہوں کیا چائنہ میں اتنے دن رہنے سے  شرعی مسافر کہلاو ں گا یا نہیں

کبھی چائنہ سے واپسی پر دو یا تین دن دبئی میں رہتا ہوں تو کیا اس وقت بھی شرعی مسافر ہوں گا یا نہیں؟

سائل :گل محمد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اگر آپ نے جائے ملازمت میں مستقل رہنے اور وطن بنانے کا ارادہ نہیں کیا ہے تو وہ جگہ آپ کے حق میں وطن اقامت کا حکم نہیں رکھتی ہے؛ لہٰذا آپ وہاں قصر ہی کرتے رہیں۔
فیقصر إن نوی الإقامة في أقل منہ أي نصف شہر، أو دخل بلدة ولم ینوہا أي مدة الإقامة
(الدر المختار:کتاب الصلاۃ ،باب الصلاۃ المسافر ج2ص125)
ترجمہ:
اگر کسی جگہ پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت ہے یا اس شہر میں ٹھہرنے کی مدت یقینی طور پر متعین نہیں تو وہ قصر کرے گا ۔
البتہ اگر کبھی پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز ہی پڑھنی ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب