QuestionsCategory: صدقہبچہ کا صدقہ الفطر کون ادا کرے گا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ کیا بچہ پر بھی صدقہ الفطر ہو گا اور وہ کون ادا کرے گا

سائل:فائز علی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
صدقہ الفطر صرف بالغ یا عاقل پر واجب نہیں ، بلکہ اپنے نابالغ بچوں کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہوگا اگربچہ نصاب کا مالک ہے تو اس کے مال سے صدقہ فطر نکالا جائےگا اور اگر اس کا مال نہ ہو اور اس کا والد صاحبِ نصاب ہو تو اس کے والد پر اپنے اور اپنے نابالغ بچوں کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہوگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر آزاد، غلام ، چھوٹے اور بڑے کی طرف سے صدقہ فطر کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔اور ہر غلام، آزاد، مرد، عورت اور چھوٹے بڑے پر صدقہ فطر کو واجب قرار دیا ہے۔
عن ابن عمر قال : فرض رسول الله صلى الله عليه و سلم زكاة الفطر صاعا من تمر أو صاعا من شعير على العبد والحر والذكر والأنثى والصغير والكبير من المسلمين وأمر بها أن تؤدى قبل خروج الناس إلى الصلاة
مشکوٰۃ المصابیح ۔رقم الحدیث:1810
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے مسلمانوں میں سے ہر غلام، آزاد، مرد، عورت اور چھوٹے ،بڑے پر زکوٰۃ فطر (صدقہ فطر) کے طور پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فرض قرار دیا ہے نیز آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے صدقہ فطر کے بارے میں یہ بھی حکم فرمایا ہے کہ وہ لوگوں کو عید الفطر کی نماز کے لئے جانے سے پہلے دے دیا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب