QuestionsCategory: رضاعتبچے کو دودھ پلانے کے لیے انجکشن لگوانا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی کے ماموں سے بچہ لیا ہوا ہےاس بچے کو دودھ دینے کے لیے انجکشن لگتاہے اور پستان میں دودھ آ جاتا ہے اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں

سائل :فرمان علی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال مذکور کے دو جز ہیں
پہلا جز یہ کہ دودھ اتارنے کے لیے انجکشن لگوانا یہ درست ہے کیونکہ دودھ اس بچے کا حق ہے لہذا نہ پلانے کی صورت میں حق تلفی ہوگی لہذا انجکشن کےذریعے دودھ اتارنا درست ہے اور بچہ جب اس دودھ کو پیے گا تو ایسی صورت میں رضاعت بھی ثابت ہو گی ۔
دوسری جزیہ کہ اگر روزہ کی حالت میں انجکشن لگوایا تو روزہ کا کیا حکم ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا جائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب