QuestionsCategory: روزہبیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے روزہ میں تیل یا سرمہ لگانا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ

1:       جو بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکتا ہو اس پر روزہ معاف ہے یا فدیہ دینا ہو گا ؟

2:       کیا روزہ ان چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے ؟سرمہ لگانا ،تیل لگانا، ٹیکہ لگانا

3:       اگر سرخی اور لپ اسٹک لگائی ہو کیا اس سے وضو اور نماز ہو جائے گی  ؟

4:       کیاچھوٹی ڈاڑھی والا نماز جنازہ پڑھا سکتا ھے یا نہیں؟

سائل:فيصل خورشيد۔ ضلع ميانوالی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
1: اگر بیماری کی وجہ سے رمضان کا روزہ چھوٹ جائے تو رمضان کے بعد جب روزہ رکھنے پر قادر ہو تو اس روزہ کی قضا کرنا لازم ہوگا، قضا روزے پر قدرت ہوتے ہوئے فدیہ دینا جائز نہیں ہے۔
2: سرمہ لگانا اور جسم پر تیل لگانا اور انجکشن لگوانا تینوں چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
او ادھن او اکتحل ۔۔۔لم یفطر فتاوی شامی ج2ص395
ترجمہ:
روزہ کی حالت میں تیل لگایا یا سرمہ لگایا تو روزہ فاسد نہیں ہو گا۔
3: اگر لپ اسٹک تہہ دار ہوجس کی وجہ سے ہونٹوں تک پانی نہ پہنچ سکے، تو اس کو صاف کیے بغیر وضو نہیں ہوگا جب وضو نہیں ہو گا تو پاکی حاصل نہ ہونے کی وجہ سے نماز بھی نہیں ہو گی
4: صالح اور متدین متبعِ سنت امام کے پیچھے نماز جنازہ ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے، داڑھی ایک مشت سے کم کرنے یا مونڈنے والے شخص کو اپنے اختیار سے امام بنانا مکروہ تحریمی (ناجائز) ہے، البتہ اگر کوئی متدین امام میسر نہ ہو اور اگر ایسے شخص کی اقتدا نہ کرنے کی صورت میں نماز جنازہ میں تاخیر کا اندیشہ ہو تو ایسے شخص کے پیچھے نماز جنازہ ادا کرنا درست ہے۔ واللہ اعلم بالصواب