QuestionsCategory: روزہبیماری کی وجہ سے روزہ توڑنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک صاحب نے ڈاکٹر کے کہنے پر روزہ توڑدیا  ہے۔ ان کی شوگر 30 ہو گئی تھی. روزہ کا کیا کرے؟

سائل:راشد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
روزے کی حالت میں اگر کوئی ایسا بیمار ہوگیا کہ اگر روزہ نہ توڑے تو بیماری بڑھ جائے گی تو روزہ توڑ دینا بہتر ہے اس میں صرف قضا لازم ہوگی کفارہ نہیں ہوگا۔ روزہ ممنوع ایام [عید الفطر شوال کی پہلی تاریخ کو اور چار دن ایامِ تشریق10/ 11/ 12/13/ ذی الحجہ یعنی بقرعید (عیدالاضحٰی) کا اور اس کے بعد تین دن ] کے علاوہ باقی دنوں میں رکھ لے
فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۚ
البقرہ :184
ترجمہ:
تم میں سے جو بیمار ہو جائے یا اس کو سفر درپیش ہو تو اس کے علاوہ دنوں میں روزے رکھے
واللہ اعلم بالصواب