QuestionsCategory: روزہاکیلے تراویح کے بعد وتر کا افضل وقت
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اکیلے نمازِ تراویح پڑھنے والے کے لئے نمازِوتر پڑھنا کب افضل ہے؟تراویح کے بعد ہی یا تہجد کے وقت؟

سائل:محمد محفوظ عالم۔انڈیا

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اکیلے تراویح پڑھنے والے کےلیے افضل یہ ہے کہ تہجد کےوقت وتر ادا کرے البتہ اگر عشاء کے بعد تراویح پڑھ کر وتر ادا کر لےتوایسی صورت میں ادا ہو جائیں گے۔
واللہ اعلم بالصواب