QuestionsCategory: روزہاعتکاف کے مسنون اعمال
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ میرے دوست نے اس رمضان المبارک میں پہلی بار اعتکاف بیٹھنا ہے۔  اس کے لئے کیا نیت وغیرہ کرنی چاہیے؟

اور وہ جاننا چاہتا ہے کہ  اس دوران کون سے اعمال زیادہ فضیلت والے ہیں اور کیا اعمال کرنے چاہیے؟

سائل: حسنین مظہر۔ لاہور

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سنت اعتکاف کی دل میں اتنی نیت کافی ہے کہ میں اللہ تعالی کی رضا کیلیے رمضان کے آخری عشرے کا مسنون اعتکاف کرتا ہوں۔
اعتکاف کے دوران مسنون اعمال کو اپنایا جائے۔تلاوت قرآن کریم ،نوافل کا اہتمام ،تہجد اشراق اوابین وغیرہ کا اہتمام کیا جائے ۔
اعتکاف کورس کے نام سے ہماری ایک کتاب ہے اس کو اپنے پاس رکھیں اس کتاب کو مرکز اہل السنہ والجماعہ کے مکتبہ سے رابطہ کرکےیا ہماری ویب سائٹ احناف میڈیا سروسز سے ڈاونلوڈ کر لیا جائے ۔
[مکتبہ رابطہ نمبر۔00923415142227]
واللہ اعلم بالصواب