QuestionsCategory: قربانیعقیقہ کرنے کا مسنون طریقہ
محمد یونس asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

برائے مہربانی۔  لڑکے کے عقیقہ کا مفصل شرعی طریقہ بتا دیں۔

جزاک اللہ خیراً۔

سائل

محمد یونس

فیصل آباد

03008655388

1 Answers
Mufti Muhammad Riaz Staff answered 4 years ago

الجواب حامداومصلیا ومسلما

بچہ کی پیدائش کے بعد ساتویں دن اس کے بال مونڈ کر بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی جائے ،بچہ کا نام رکھاجائے دو بکرے بطور عقیقہ ذبح کرکے ان کا گوشت فقراء غرباء ،مساکین ،رشتے دار اور دوست احباب میں تقسیم کیا جائے ۔اگر گوشت پکا کر ان کو کھلایاجائے تب بھی درست ہے  اگر ساتویں دن نہ ہوسکے تو چودھویں دن پھر اکیسویں دن کرلیاجائے ۔اس کے بعد اگر کرنا ہوتب بھی پیدائش سے ساتویں روز کی رعایت کرلی جائے عقیقہ کی حیثیت مستحب کی ہے لہذا نہ کرنے کی صورت میں کوئی گناہ نہ ہوگا ،البتہ عقیقہ تب ہوگا جب جانور کو ذبح کیا جائے اگر دوکان سے گوشت خرید کر عقیقہ کی نیت سے تقسیم کردیاجائے تو عقیقہ نہیں ہوگا البتہ صدقہ کا ثواب مل جائے گا۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکزاھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا
23.04.2020