QuestionsCategory: متفرق سوالاتملازمت کے دورران حاضری میں اضافہ کرنا
اسامہ منور asked 4 years ago

اسلام علیکم امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے میرا سوال یہ ہے  کہ میں کالج میں  استاد کی جاب کرتا ہوں ہمارے کالج میں شارٹ کورسیز ہو رہے ہیں جبکہ ہمارا کالج ٹیوٹا کے انڈر آتا ہے  جبکہ ٹیوٹا والوں کی جو ریکوائرمنٹ ہے وہ یہ ہے کہ بچوں کی روزانہ تعداد کلاس میں 80 پرسنٹ ہونی چاہیے  اور یہ تعداد ایک حاضری فارم کے ذریعے روزانہ آن لائن ٹیوٹا کو بھیجی جاتی ہیں  تو روزانہ ایسا ہوتا ہے کہ کلاس میں بچوں کی تعداد 80 پرسنٹ سے کم ہوتی ہیں تو پرنسپل صاحب اساتذہ کو کہتے ہیں کہ آپ حاضری فارم کے اوپر حاضری 80 پرسنٹ ہی لکھا کریں جب کہ پرنسپل صاحب کو بھی پتہ ہوتا ہے  کہ بچوں کی تعداد کلاس میں کم ہوتی ہے جبکہ ٹیچرز پرنسپل کے کہنے پر تعداد زیادہ لکھتے ہیں  اور یہ حاضری آگے لاہور بھیجی جاتی ہیں  تو میرا سوال یہاں پریہ ہے آیا کہ اس طرح جو ہمیں  تنخواہ  ملے گی وہ حلال ہو گی یا حرام ہوگی کیونکہ یہ حاضری ہم پرنسپل صاحب کے کہنے پر لکھتے ہیں کیونکہ کہ جب تمام اساتذہ حاضری فارم کے اوپر بچوں کی حاضری لکھ دیتے ہیں اس کے بعد اس فارم پر پرنسپل صاحب کے سائن ہوتے ہیں اس کے بعد یہ فارم آن لائن آ گے ٹیوٹا  کو بھیجا جاتا ہے  تو پلیز کیا ایسا کرنا جائز ہے  اگر جائز نہیں ہے تو اس کی کوئی جائز صورت ہے تو وہ بھی بتا دیں

والسلام

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 3 years ago

جواب
اگر آپ لوگ اپنا وقت پورا پورا دیتے ہیں تو تنخواہ تو آپ کے لئے حلال ہوگی لیکن حاضری دینے میں چونکہ دھوکہ اور جھوٹ پایا جاتا ہے اس لئے اس کا گناہ ہوگا جس پر آپ کو توبہ استغفار کرنا لازم ہے اور آئندہ کے لئے کوشش کریں کہ حاضری وغیرہ میں دھوکہ سے بچیں ۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
27ستمبر 2020ء