QuestionsCategory: متفرق سوالاتفرشتوں کی تسبیح کیا ہے
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترمی ومکرمی جناب متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

ایک بات کی تحقیق مطلوب ہے :

آپ نے ایک بیان میں فرمایا کہ اللہ کے فرشتوں کی تسبیح یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں قسم ہے اس ذات کی  جس سے مردوں کو داڑھی سے زینت بخشی اور عورتوں کو مینڈھیوں سے

کیا یہ کسی معتبر کتاب میں ہے ؟

سائل  :محمد عمران

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ بات درست ہے اور مختلف کتب میں موجود ہے
چند حوالہ جات یہ ہیں:
1 ۔ شہردار بن شيرويہ بن شہردار بن بشرونہ بن خسرو الْہمدَانی الْحَافِظ ابو نصر الديلمی ( ت 558) روایت نقل کرتے ہیں
عن عائشہ : ملائکۃ السماء یستغفرون لذوائب النساء والحی الرجال یقولون سبحان الذی زین الرجال باللحی والنساء بالذوائب
الفردوس بماثور الخطاب ج 4 ص 157
2۔ شمس الائمہ ابوبکر محمد بن احمد بن ابی سہل السرخسی ( ت 490) بالوں کی دیت میں اس بات کو لاتے ہیں
ان اللہ تعالی ملائکۃ تسبیحھم سبحان من زین الرجال باللحی والنساء بالقرون والذائب
کتاب المبسوط ج 13 جزء 26 ص 84
3۔ علاؤالدین ابی بکر بن سعود الکاسانی الحنفی ( ت 587) داڑھی کے بالوں میں دیت کے ثبوت اس بات کو لاتے ہیں
ان اللہ تعالی خلق فی السماء الدنیا ملائکۃ من تسبیحھم : سبحان الذین زین الرجال باللحی والنساء بالذوائب
بدائع الصنائع ج 6 ص 394 کتاب الجنایات
4۔ علامہ زین الدین بن ابراہیم بن محمد المعروف ابن نجیم المصری ( ت 970) داڑھی کی دیت کے ثبوت میں یہ بات نقل کرتے ہیں
والدلیل علی انہ جمال قولہ علیہ الصلوۃ والسلام ان اللہ ملائکۃ تسبیحھم سبحان من زین الرجال باللحاء والنساء بالقدود
البحرالرائق ج 9 ص 83کتاب الدیات
اس سے معلوم ہوا کہ یہ بات درست ہے اور کتب میں موجود ہے۔
واللہ اعلم بالصواب