QuestionsCategory: متفرق سوالاتربیع الاوّل کے اعمال
عبید asked 5 years ago

ربیع الاول میں اعمال کے اعتبار سے احادیث مبارکہ، آثار صحابہ یا تابعین سے کچھ ثابت ہوں تو رہنمائی فرمائیں۔ نیز کیا کام کرنے اور کیا کام نہیں کرنے کے ہیں۔

جزاکم اللہ خیرا

1 Answers
Mufti Muhammad Riaz Staff answered 5 years ago

ربیع الاول  کے مہینہ  میں   قر آن وحدیث اور آثار صحابہ  میں صراحتاً  کسی مخصوص عبادت   کا ذکر نہیں ہے ،ہمارا دین کامل اور مکمل ہے حضور نبی پاک صلی للہ علیہ وسلم کو اللہ نے امت کے فائدے کے لیے جو احکامات دیئے تھے وہ سب کے سب ا للہ کے حکم کے مطابق نبی کریم  نے امت تک پہنچا دیئے کوئی کام بھی ایسا نہیں ہے جو امت کے فائدے  کا ہو اور نبی کریم صلی اللہ نے امت کو نہ بتایا ہو۔
 تمام مسلمانوں کےلئے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم  کی زندگی  بہترین نمونہ ہے  اس لئے اہل اسلام کو  سال کےبارہ ماہ چو بیس گھنٹے  نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم  کی سیر ت طیبہ کو اپنانا چاہیے  ۔
 موجودہ دور میں ربیع الاول کے اندر جن کاموں کو  نبی کریم کے ساتھ عشق ومحبت کانام دے کر عبادت اور ثواب کے طور پر کیا جاتا ہے ان کا نام ونشان نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم  کے مبارک دور سے لیکر تقریباً پانچ سو سال تک نہیں ملتا اس لئے ان تمام امور کو  ترک کرنا ضروری ہے۔ جیسےجشن منانا،مساجد ومکانات کو چراغاں کرنا ، روضہ رسول اور بیت اللہ  کی  شبیہ  بنانا،جلوس نکالنا،وغیرہ۔
اگر کسی علاقے میں ایسے کام ہو رہے ہوں تو ان میں شرکت سے اجتناب کیا جائے ۔
دار الافتاء مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
06 ربیع الاوّل 1440ھ بمطابق 15 نومبر2018