QuestionsCategory: متفرق سوالاتذہنی مریضہ بیوی کام کاج نہ کرے تو طلاق دینا کیسا ہے؟
Tanveer Ahmed asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اگر کسی آدمی کی شادی ہوئی ہو لیکن اس کی بیوی ذہنی مریض ہو۔ وہ اپنے شوہر سے محبت تو کرتی ہو لیکن اپنی ذہنی بیماری کی وجہ سے شوہر کی کوئی بات نہ مانتی ہو، نہ ہی اپنے گھر کا کام کاج کرتی ہو تو ایسی لڑکی کو طلاق دے دینی چاہیے یا نہیں؟

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

الجواب حامداً ومصلیاً
فی نفسہ طلاق  جائز و مباح ہونے کے باوجود ، بہت زیادہ  ناپسندیدہ عمل  ہے ، اس لئے کہ نکاح کا مقصد صرف فطری اور طبعی خوہشات کو پورا کرنا نہیں ہے  کہ جب چاہا نکاح کیا اور جب چاہا اس بندھن کو توڑ دیا۔ اگر یہی چیز مقصود ہوتو نکاح کا مخصوص طریقہ اختیار کرنے اور اس کی پابندیوں کو قبول کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی ۔فوراً طلاق نہ دی جائے بلکہ افہام وتفہیم سے اس مسئلے  کو حل کیا جائے  اور قوم کے باثر لوگ اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں اور اگر کسی بھی طریقہ سے اس معاملے کو حل کرنا ممکن نہ ہو تب آخری مرحلہ طلاق کا ہے کہ اس کو طلاق دے دی جاے۔  
 واللہ اعلم بالصواب
دارلافتاء مرکز اہلسنت والجماعت سرگودھا پاکستان
24 محرم الحرام 1442ھ
بمطابق 12ستمبر 2020ء