QuestionsCategory: متفرق سوالاتتصویر کی شرعی حیثیت
shafaqat mahmood asked 3 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محترمی ومکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
عرض یہ ہے کہ  تصویرکی شرعی حیثیت کیا ہے؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 3 years ago

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 ڈیجیٹل کیمرہ کی تصویر سے متعلق تفصیل یہ ہے کہ
                 ڈیجیٹل کیمرے سے لی گئی تصویر کا جب تک پرنٹ نہ لیا گیا ہو یا اسے کسی چیز پر نقش نہ کیا گیا ہو اس وقت تک وہ تصویر محرَّم میں داخل نہیں بشرطیکہ اس تصویر یا ویڈیو میں نا محرم افراد یا فحش مناظر نہ ہوں۔
ڈیجیٹل کیمرہ کی جس تصویر کی گنجائش دی گئی ہے اس سے مراد اس چیز کی تصویر ہے جس کو خارج  میں بغیر تصویر کے دیکھنا بھی جائز ہے اور جس چیز کو خارج میں بغیر تصویر کے دیکھنا جائز نہیں اس کی تصویر یا ویڈیو بنانا بھی جائز نہیں۔ ڈیجیٹل یا نان ڈیجیٹل کیمرہ سے نا محرم افراد کی تصویر لینا یا فحش اور نا جائز مناظر کی تصاویر محفوظ کرنا یا موسیقی کے ساتھ مناظر محفوظ کرنا اور دیکھنا شرعاً جائز نہیں ہے۔
ڈیجیٹل کیمرہ سے بنائی گئی ایسی ویڈیو جس میں جائز حدود میں تفریحی مواد ہو اسے دیکھنا شرعاً جائز ہے لیکن جس ویڈیو کے اندر غیر محرم خواتین کی تصویر ہو یا موسیقی ہو یا فحش مناظر ہوں ایسی تفریحی ویڈیو دیکھنا شرعاً جائز نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا