QuestionsCategory: متفرق سوالاتاوقاف کی طرف سے ملنے والی تنخواہ کا حکم
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ہمارے ملک ہندوستان میں محکمہ اوقاف جو (حکومت کے زیر نگرانی ہے )کی جانب سے اوقاف  کی مساجد کے مؤذنین اور ائمہ کرام کے لیے ماہانہ تنخواہ مسجدکمیٹی کی تنخواہ کے علاوہ دی جاتی ہے ۔اس تنخواہ کا لینا ازروئے شرع کیساہے؟

سائل :محمدکلیم الرحمن

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ !
اوقاف کی طرف سے ملنے تنخواہ لینا درست ہے اس میں کوئی قباحت نہیں کیونکہ جیسے مسجد کی کمیٹی امام اور موذن کو تنخواہ دیتی ہے اور اس کا لینا درست ہےکیونکہ وہ وقت کی اجرت ہوتی ہے ایسے ہی اوقاف کی تنخواہ بھی لینا درست ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب