QuestionsCategory: متفرق سوالاتانسان کی قبر وہیں بنتی ہے جہاں کا خمیر ہو
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ کیا انسان کی قبر وہیں بنتی ہے جہا ں کی مٹی سے وہ پیدا ہوا ہو؟

سائل: معاذ بن حافظ احمد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جی ہاں انسان جس مٹی سے پیدا ہوا ہو اسی میں اس کی قبر بنتی ہے احادیث میں مذکورہے۔
عن أبي سعيد الخدري قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم بجنازة عند قبر فقال: ” قبر من هذا؟ ” فقالوا: قبر فلان الحبشي يا رسول الله. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ” لا إله إلا الله , سيق من أرضه , وسمائه إلى تربته التي خلق منها ”
شعب الایمان للبیہقی ۔ج 12 ص297 ،رقم الحدیث: 9425 )
حضورصلی اللہ علیہ وسلم قبرستان میں ایک جنازے پر ایک قبر کے پاس سے گزرے ، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا یہ کس کی قبر ہے ؟ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ فلاں حبشی کی ہے (جو ہمارے شہر مدینہ میں فوت ہوگیا ہے ) آپ نے ” لا إله إلا الله ” پڑھا اور فرمایا : یہ آدمی اپنی زمین و آسمان یعنی اپنے علاقے سے(اللہ کے حکم سے ) یہاں اس مٹی میں لایا گیا جس مٹی سے اسے پیدا کیا گیا تھا ۔
واللہ اعلم بالصواب