QuestionsCategory: نکاح و طلاقواٹس ایپ پر الفاظِ طلاق کی ریکارڈنگ بھیجنے سے طلاق کا حکم
Mohammad Faizan Khan asked 2 years ago

ایک شخص نے واٹس ایپ پر بیوی کو طلاق طلاق طلاق ریکارڈنگ کر کے بھیجا تو کیا طلاق ہو جائےگی؟

مزید اگر بیوی ریکارڈنگ نہیں سنی پر فیملی نے سن لیا تو کیا اس صورت میں بھی طلاق ہو جائےگی؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 2 years ago

اگر واقعۃً اس شخص نے اپنی بیوی کو واٹس ایپ پر تین مرتبہ لفظِ طلاق ریکارڈنگ کر کے بھیجا ہےتو اس سے اس شخص کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں، نکاح ختم ہو چکا ہے، اس شخص کی بیوی پر عدت لازم ہے، عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے، دوبارہ اس شخص کے ساتھ رہنا جائز نہیں ہے۔
اس شخص کی ریکارڈنگ کرنے سے ہی طلاق واقع ہوچکی ہیں، نہ بیوی کا سننا ضروری ہے نہ گھر والوں میں سے کسی کا سننا لازم ہے، بیوی یا گھر والے سنیں یا نہ سنیں، طلاق بہر صورت ہوچکی ہے۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے۔
وان کانت مرسومۃ یقع الطلاق نویٰ اولم ینو ۔
ترجمہ:اور اگر طلاق ِ (مستبینہ) مرسومہ ہو تو طلاق واقع ہوگی اگرچہ طلاق کی نیت کی ہو یا نہ کی ہو۔
(الفتاوی الہندیة: ۱/۴۱۴)
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء، مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا، پاکستان
15 جمادی الاول 1443ھ
20- دسمبر 2021ء