QuestionsCategory: نکاح و طلاقبچے کی ولادت پر طلاق کو معلق کیا
Mohd Meharban asked 2 years ago

 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حضرت مفتی صاحب ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے مسئلہ یہ ہے

ایک شخص کے دو بچّے ہیں اُس نے اپنی بیوی سے کسی بات پر بحث ہونے کے بعد یہ کہا کہ “اگر تُجھے تیسرا بچہ ہوا تو تین طلاق” یہ کہہ کر وہ چپ ہو گیا

اب اس کی بیوی حمل سے ہے اور چوتھا مہینہ چل رہا ہے تعلیق کو ختم کرنے کے لیے دار القضاء کے ایک مفتی صاحب کی خدمت میں مسئلہ کو رکھا گیا مفتی صاحب نے فرمایا کہ شوہر اپنی بیوی کو طلاق بائن دیدے ولادت کے بعد دوبارہ نکاح کر لے اس سے تعلیق ختم ہو جائیگی لیکن شوہر کو آئندہ دو طلاق کا اختیار ہوگا۔

معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس پر عمل کر سکتے ہیں یا نہیں

برائے کرم مدلل و مفصّل جواب دیکر عند اللّٰہ ماجور ہوں

فقط والسلام

محمد مہربان مظفّر نگر انڈیا