QuestionsCategory: نمازامام شعبی رحمۃ اللہ علیہ اور ترک رفع یدین
Abdul vazeed asked 5 years ago

Imam sha’bi Rh Jinhen 500 Sahaba Raziallaoanhum ka zamana mila, wo Tarke Rafayadain kay qaeel thay.  is baat ki b daleel dijiay.

امام شعبی  رحمۃ اللہ علیہ جنہیں  500 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا زمانہ ملا ،وہ ترک رفع الیدین کے قائل تھے۔ اس بات کی دلیل دیجیے۔

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

امام ابو عمرو عامر بن شراحیل الشعبی الھمدانی الکوفی (متوفیٰ 104ھ) کے  بارے میں امام  ابو بکر عبد اللہ بن محمد بن ابی شیبۃ العبسی الکوفی (متوفیٰ 235ھ) نے اپنی سند سے دو روایتیں ذکر کی ہیں:
روایت نمبر 1:

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ… قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ : وَرَأَيْت الشَّعْبِيَّ ، وَإِبْرَاهِيمَ ، وَأَبَا إِسْحَاقَ ، لاَ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ إِلاَّ حِينَ يَفْتَتِحُونَ الصَّلاَةَ.

(مصنف ابن ابی شیبۃ ج2ص416 باب من کان یرفع یدیہ فی اول التکبیرۃ ثم لایعود رقم الحدیث 2469)

ترجمہ: امام عبد الملک بن ابجز فرماتے ہیں:  میں نے امام شعبی، امام ابراہیم (النخعی) اور امام ابو اسحاق (السبیعی) کو دیکھا، یہ حضرات شروع نماز کے علاوہ رفع یدین  نہیں کرتےتھے۔
اس روایت کی سند مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔
اس روایت کو غالی غیر مقلد زبیر علی زئی صاحب نے  بلحاظ سند ”صحیح“ کہا ہے۔ (نور العینین: ص314)
روایت نمبر 2:

حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ؛ أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ التَّكْبِيرَةِ ، ثُمَّ لَا يَرْفَعُهُمَا.

(مصنف ابن ابی شیبۃ ج2ص416 باب من کان یرفع یدیہ فی اول التکبیرۃ ثم لایعود رقم الحدیث2459)

ترجمہ: امام شعبی نماز کی اول تکبیر (تکبیر تحریمہ) کے وقت رفع یدین کرتے تھے، پھر  رفع یدین نہیں کرتے تھے۔
اس روایت کی سند مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔
واللہ اعلم
ابو محمد شبیر احمد حنفی