QuestionsCategory: نمازپرفیوم کے استعمال کے بعد نماز کا حکم
محمد حسان asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ پرفیوم جس میں الکوحل ملا ہوتا ہے اس کو لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ ہمارے ایک ساتھی کہتے ہیں کہ وہ ایک کیمیکل ہے۔

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

واضح رہے کہ الکحل دو طرح کا ہوتا ہے  اگر انگور،کشمش یا کھجور کا بنا ہوا ہے تو یہ حرام ہے اس کی ادنی مقدار بھی جائز نہیں لہذ ااگر کسی پرفیوم میں یہ شامل ہے تو اس کا استعمال درست نہیں  اور اگر پرفیوم میں الکوحل ان تین کے علاوہ کا موجود ہو  توایسی صورت میں اگر اس پرفیوم کے استعمال سے نشہ نہ آئے تو ایسے پرفیوم کے استعمال کی گنجائش ہے لیکن ایسی صورت میں  بہتر یہی ہے کہ اس کا استعمال نہ کیا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والحماعۃ سرگودھا پاکستان
08۔صفر1442
26۔ستمبر2020