QuestionsCategory: نمازبے نمازی کی نحوست کے متعلق ایک قول کی تحقیق
عبداللہ asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ آج کل لوگوں میں یہ روایت مشہور ہے کہ بے نمازی کی نحوست چالیس گھروں تک پھیل جاتی ہے کیا یہ بات کسی حدیث سے ثابت ہے؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

قرآن و حدیث میں نماز کی بہت تاکید موجود ہے اورتاکیداً حکم دیا گیا اورکتب احادیث میں بے نمازی کےلیے کئی  وعیدات موجودہیں لیکن مذکورہ وعید تلاش و بسیار کے باوجود  نہ مل سکی ۔لہذا اس کو بیان کرنا اور اس کی تشہیر درست نہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃسرگودھا پاکستان
08۔صفر1442
26۔۔ستمبر2020