QuestionsCategory: نمازنماز میں نمازی کا یا کسی کا ستر دیکھ لینا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی ومکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے اور دورانِ نماز اس کی نظر  اس سےآگے والے نمازی  کے ستر (گھٹنے سے ناف تک یا کسی خاص حصہ) پرپڑتی ہے کیا نماز پڑھنے والی کی نما زاس نظر پڑنے سے فاسد ہو جائے گی یا نہیں؟

سائل :احمد اللہ رحمانی  ،دبئی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر کسی نمازی کی دوسرے نمازی کے کھلے ہوئے ستر پر نظر پڑگئی تو اس کی نماز فاسد نہ ہوگی، اگرچہ وہ تین بار سبحان اللہ کہنے کے بقدریا اس سے زیادہ نظر ڈالے رکھے، البتہ بالقصد نظر ڈالنے یا نظر جمائے رکھنے کی صورت میں وہ گنہگار ہوگا اور ستر کھولنے والا بھی گنہ کار ہوگا اور سہواً نظر پڑنے کی صورت میں صرف ستر کھلا رکھنے والا یا اس میں بے احتیاطی کرنے والا گنہ گار ہوگا.
أعضاء عورة الرجل ثمانیة: ․․․ الثامن ما بین السرة إلی العانة مع ما یحاذي ذلک من الجنبین والظہر والبطن
ترجمہ:
مرد کے ستر میں آٹھ چیزیں شامل ہیں ۔۔۔آٹھویں چیز ناف سے لیکرموئے زیر ناف اور اس کے ساتھ دونوں پہلو ،پیٹھ اور پیٹ شامل ہیں
فتاوی شامی: ج 3 ص 83
واللہ اعلم بالصواب